ریماخان کے نام ایک اور کامیابی

پاکستانی کی نامور اداکارہ ریما خان کو انسانیت کے لئے ان کی خدمات کے نیتجے میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اداکارہ ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں پاکستانی صفارتکار اسد مجید سے ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ریما خان نے سماجی خدمات کے صلے میں ملنے والے ایوارڈ کے لئے سب کا بہت شکریہ ادا کیا ہے ۔
ایوارڈ کے حوالے سے ریما خان کا کہنا ہے کہ ،ّ انسانیت کی خدمت کرنے کے نیتے میں ملنے والے اس ایوارڈ پر میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوںٗ۔
ریما خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی صفارتکار سے یہ ایوارڈ وصول کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر سماجی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں ایوارڈ بھی ملا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News