نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عروسی لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور نمرہ خان نے جو جیولری پہنی ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
نمرہ خان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ عروسی لباس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان کی اداکارہ یشما گل کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ڈانس ویڈیو سے قبل بھی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ یشما گل بھی تھیں۔
ٹک ٹاک ویڈیو میں نمرہ خان اور یشما گِل ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں نمرہ خان نے زندگی میں دوستوں کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لئے تھراپی ثابت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

