اریبہ حبیب مایوں بیٹھ گئیں، دیکھیں تصاویر

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کی مایوں کے جوڑے میں تصاویر دیکھنے میں آئی ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ مایوں بیٹھ گئیں ہیں۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں پیلے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین یہ گمان کر رہے ہیں کہ شاید اداکارہ کی شادی ہونے جارہی ہے اور وہ مایوں میں بھی بیٹھ گئیں ہیں۔
دراصل یہ تصاویر اداکارہ کے مایوں کی نہیں ہیں بلکہ اداکارہ اریبہ حبیب آج کل اپنے جس ڈرامے کی شوٹ میں مصروف ہیں اس سیٹ سے لی جانے والی یہ کچھ تصاویر ہیں جو انہیں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں بتایا بھی ہے کہ ’شدید بخار میں بھی ہارث بھائی آپ کے ڈریس نے مجھ میں پھر سے جان ڈال دی ہے‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب کی کچھ عرصہ قبل منگنی کی رسم ہوئی تھی جس کے بعد وہ جلد ہی ازدواجی رشتے میں بھی بندھ جائینگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News