اداکارہ ماورہ حسین کی شہرت میں اضافہ

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز مکمل ہوچکے ہیں جس کے بعد اداکارہ کی شہرت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
اداکارہ ماورہ حسین کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ اب ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی ہے۔
ماورہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 7ملین فالوورز ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 57انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور اب تک صرف 959انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد منال خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
اسکے علاوہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 9 ملین فالورز کا سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News