Advertisement

اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس نے مداحوں کا دل جیت لیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ امر خان نے تقریب کے دوران اپنی ڈانس پرفارمنس سے  دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والے پیسا ایوارڈز 2021 کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا اور مختلف فنکاروں کی پرفارمنس نے اس تقریب میں جان ڈال دی تھی۔

اس تقریب کے دوران متعدد ستاروں کو مختلف ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ اس سال ایوارڈ کی فہرست میں یوٹیوبرز، سوشل میڈیا اسٹارز کے نام بھی شامل تھے۔

اس تقریب کے چلتے اداکارہ امر خان نے بھی اسٹیج پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے۔

ڈائن کے کردار سے مشہور ہونے والی اداکارہ امر خان نے 2014 سے قبل اداکاری کا آغاز کیا لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت انعام حسن کے لکھے گئے ہارر ڈراما ’بیلاپور کی ڈائن‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ’ڈائن‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

امر خان اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں اور جلد ہی ان کی پہلی فلم ’دم مستم‘ بھی ریلیز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version