Advertisement

اداکارہ پریانکا کے مداح فلم دی میٹرکس 4 کے پوسٹر سے مایوس کیوں؟

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن مووی دی میٹرکس ریزرکشنز کے پوسٹر سے مایوس ہوگئے۔

اداکارہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم  دی میٹرکس ریزرکشنز کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دی میٹرکس ریزرکشنز کی اس نئی انسٹالمنٹ کو اس کرسمس پرایچ بی او میکس اور سنیما گھروں میں دیکھنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

پریانکا کے مداحوں نے پوسٹر دیکھتے ہی اداکارہ کی غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کی سائنس فکشن مووی دی میٹرکس ریزرکشنز میں بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

لانا واچوسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کیانو ریوز اور اداکارہ کیری این ماس اپنے پرانے کرداروں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جن کرداروں میں وہ دی میٹرکس کی پہلی انسٹالمنٹ میں نظر آئے تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ فلم کے اس سیکوئل میں کچھ نئےچہرے بھی نظر آئیں گے جو کہ سیریز کی پچھلی انسٹالمینٹس کی کاسٹ کا حصّہ نہیں تھے، ان اداکاروں میں نیل پیٹرک ہیریس، پریانکا چوپڑا اور جوناتھن گروف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دیا تھا اور بعد اذاں کئی پراجیکٹس میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version