Advertisement

عدنان سمیع کو بھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع کو شاندار کارکردگی پربھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا۔

گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈیا کے پدماشری ایوارڈز کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کا اعلیٰ سول ایوارڈ پدما شری ان کے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس باوقار پدما شری ایوارڈ کے لئے بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

نامور گلوکار نے لکھا کہ وہ بھارت کے خوبصورت لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے انہیں غیر مشروط محبت دی اور ان کے سفر کا ایک لازمی حصہ رہے اور اسی وجہ سے وہ  یہاں تک پہنچے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز منعقد ہونے والی تقریب میں عدنان سمیع ، کرن جوہر، کنگنا رناوت،  ایکتا کپور اور آنجہانی بھارتی گلوکار ایس پی بالاسوبرامنیم کو آرٹس کے میدان میں ان کی شاندار کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Advertisement

یہ ایوارڈ فنکاروں نے انڈیا کے صدر رام ناتھ کووند سے وصول کیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version