اداکارہ کنزہ ہاشمی کے اسکردو میں سیر سپاٹے ،تصویر وائرل

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر کا منظر بے حد خوبصورت ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں سے دلچسپ سوال کیا تھا۔
اس تصویر کے کیپشن میں کنزہ ہاشمی نے لکھا تھا کہ آپ کا پسندیدہ گانا کونسا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے اپنی پسند کا اظہار کیا جارہا تھا۔
خیال رہے کہ کنزہ ہاشمی نے بہت کم عرصے میں اچھی ایکٹنگ سے ٹی وی ڈراموں میں اپنا نام بنایا ہے ،کنزہ ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں گلوکاری کا شوق تھا اور انہوں نے بطور گلوکارہ ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن پھر انہیں ایک ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور یوں وہ اداکاری کی طرف آگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News