Advertisement

اداکارہ رانی مکھرجی کا یش چوپڑا کے حوالے سے بڑا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے بھارتی فلم ساز یش چوپڑا کے حوالے سے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے میرے والدین کو ایک دفعہ کمرے میں بند کردیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ساتھیا کی پیشکش قبول نہیں کی تھی تو یش چوپڑا نے ان کے والدین کو کمرے میں بند کردینے کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کو لگا جیسے وہ پاگل ہوگئی ہیں کیونکہ یہ ایسا وقت تھا جب وہ کام کرنے سے مسلسل انکار کر رہی تھیں بس اپنے گھر پر ہی محدود ہوگئی تھیں ۔

رانی مکھرجی نے بتایا کہ سب نے ان پر تنقید کرنا شروع کردی تھی کہ اب ان کا کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس سب کے بعد بھی میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے فیصلے پر قائم رہی کہ کوئی ایسا کام نہیں کروں گی جسے کرنے پر دل راضی نہ ہو۔

Advertisement

رانی مکھرجی نے بتایا کہ جب یش چوپڑا نے فلم ساتھیا کی پیشکش کی تو ان کے والدین یش چوپڑا کے پاس ان کے آفس یہ بتانے گئے کہ ان کی بیٹی اس پراجیکٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تو یش چوپڑا نے انہیں کال کر کے کہا کہ وہ اپنے کمرے کا دروازہ بند کر رہے ہیں اور یہاں سے ان کے والدین اس وقت تک باہر نہیں جائیں گے جب تک وہ فلم میں کام کرنے کے لئے ہاں نہیں کر دیں۔

اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ یش انکل کا اس طرح مجھے فلم کے لئے راضی کروانا میرے کیرئر کے حوالے سے بہترین ثابت ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
Next Article
Exit mobile version