Advertisement

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

بالی وڈ کے دنبگ ہیرو سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ررپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  اداکار  کی فلم میں شاہ رخ خان ایک مختصر کردار کرینگے لیکن انہوں نے فی الحال کام سے بریک لیتے ہوئے شوٹنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی ضمانت کے بعد کچھ وقت اپنے گھروالوں کے ساتھ گزارنے کے خواہشمند ہیں جس کی وجہ سے وہ ابھی کوئی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے شاہ رخ خان سے سچی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی اور اب بھی بطور دوست سلمان خان نے شاہ رخ خان کی درخواست قبول کرتے ہوئے شوٹنگ کا سخت شیڈول ایک بار پھر دسمبر تک بڑھادیا ہے۔

خیال رہے کہ  سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کی فلموں ’’ٹائیگر3‘‘ اور ’’پٹھان‘‘ میں کیمیو یعنی مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version