اداکارہ اشنا شاہ بھی حسن علی کی حمایت میں بول پڑیں

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت بول پڑیں۔
اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر پر حسن علی کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ حسن علی نامی انسان نے مشکل وقت میں ایک مشکل کیچ ڈراپ کیا۔
Please remember that Hassan Ali, a human, dropped a difficult catch during a difficult moment. No Pakistani is feeling as bad as he is. The team got as far as they did due to camaraderie and support, let’s follow their example and be kind to them all, including & especially him.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 11, 2021
انہوں نے لکھا کہ دوستی اور تعاون کی وجہ سے ٹیم نے یہاں تک کامیابی حاصل کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ کیچ چھوٹنے پر کوئی پاکستانی اتنا برا محسوس نہیں کر رہا جتنا وہ کر رہے ہیں۔
اشنا شاہ نے لکھا کہ ٹیم نے جو مثال قائم کی اس پر عمل کریں اور کھلاڑیوں خصوصی طور پر حسن علی سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں حسن علی کی کارکردگی خراب رہی ہے، سیمی فائنل میں انہوں نے چار اوورز میں 44رنز بنائے۔
حسن علی اپنی بولنگ کے غم میں تھے کہ باونڈری پر انہوں نے آسان کیچ چھوڑ دیا اور پاکستان کو ورلڈ کپ سے دور کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News