راکھی ساونت نے جاوید شیخ کو بہترین اداکار قرار دیدیا

پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ کی بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
راکھی ساونت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں راکھی ساونت نے جاوید شیخ کو بہترین اداکار قرار دے دیا ہے۔
راکھی ساونت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید شیخ بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ہیں۔
اس سے قبل دبئی میں فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں راکھی ساونت پاکستانی ستاروں سے مل کر خوش دکھائی دے رہی تھیں۔
انہوں نے پاکستان فنکاروں فیصل قریشی، اعجاز اسلم، عائشہ عمر، نوید رضا اور دیگر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News