Advertisement

اداکارہ سشمیتا سین کا سرجری کا انکشاف؛مداح پریشان

سابق مس انڈیا اور بالی ووڈ کی سپر ہِٹ فلموں کی اداکارہ سشمیتا سین نے سرجری کروانے کی خبر دے کر مداحوں کو پریشان کر دیا۔

اداکارہ نے گزشتہ روز 19 نومبر کو اپنی 46 ویں سالگرہ منائی ہے۔

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں نے دوسری بار جنم لیا ہو اور اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔

سشمیتا سین نے لکھا کہ میں آپ سب کو ایک راز کی بات بتانا چاہتی ہوں، آریا 2 کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے اپنی صحت کو بہتر کرنے پر توجہ دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ 16 نومبر کو میری ایک کامیاب سرجری ہوئی ہے اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ میں بہتر سے بہتر محسوس کر رہی ہوں۔

Advertisement

سرجری کا سن کر کمنٹ باکس میں مداحوں کے پیغامات کی بارش شروع ہوگئی ،مداحوں نے جہاں انہیں دعائیں دیں وہیں سرجری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔

مداحوں کے سوالات کے بعد سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ میری سرجری کا سن کر آپ لوگ پریشان ہوگئے، میں بالکل خیریت سے ہوں اگر مجھے کچھ ہوتا تو میں آپ لوگوں کو ضرور اطلاع دیتی۔

سشمیتا سین نے کہا کہ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں صحت یاب ہو رہی ہوں لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا مگر اداکارہ کی جانب سے سرجری کی کوئی تفصیل مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version