Advertisement

سلمان خان اور کترینہ کیف کی شادی کی ویڈیو وائرل

سلمان خان

سلمان خان

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی سلمان خان سے شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ میں آج کل اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے چرچے ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ اس حوالے سے انہوں نے شادی کی تاریخ بھی فائنل کرلی ہے لیکن سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی سلمان خان کے ساتھ شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور ادکارہ کترینہ کیف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہوئے بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ موجود لوگ تالیاں اور سیٹیاں بجاکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید پڑھئے؛   کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی نہیں ہورہی 

درحقیقت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کرتے ہیں  لیکن حقیقت میں سلمان خان آج بھی کنوارے ہی ہیں تاہم دبنگ اداکار کے مداح ان کی اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کررہے ہیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ پروگرامز کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل پہلے کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد بھارتی ریاست راجھستان کے ایک مشہور ہوٹل میں ان کا ولیمہ ہوگا جس میں محدود افراد کو ہی مدعو کیا جائے گا جن میں شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات، دلہا دلہن کے قریبی دوست اور رشتہ دار شامل ہوں گے۔

اس سے قبل اداکار وکی کوشل کی بہن نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی نہیں ہورہی اور اگر ان کا شادی کرنے کا ارادہ ہوا تو وہ سب کو خود ہی بتائیں گے ، میڈیا افواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔

دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی ایک بیان میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں کو افواہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو روس میں کی جارہی ہے تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی وجہ سے شوٹںگ سے بریک لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version