سارہ اور فلک کی قربتوں کی ایک حسین تصویر

پاکستانی گلوکار فلک شبیر اور پاکستانی ادکارہ و ماڈل سارہ خان کی گزشتہ سال شادی کے بعد یہ جوڑا سوشل میڈیا کی زینت بنا رہتا ہے۔
فلک شبیر اپنی بیگم سارہ خان کو خوش کرنے کے لئے نئے انداز اپناتے ہیں جو کہ مداحوں کو بہت پسند بھی آتے ہیں۔
حال ہی میں اس جوڑے کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان دونوں کی ایک دوسرے کے لئے محبت کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
دراصل یہ تصاویر فلک اور سارہ کی بیٹی عالیانہ کے تقریب عقیقہ سے لی گئیں ہیں جو کہ 2 روز پہلے ہی منعقد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عالیانہ رکھا تھا۔
واضح رہے کہ یہ جوڑی گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھی اور ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News