Advertisement

معروف اداکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد، اسپتال منتقل؛ شوہر گرفتار

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو مبینہ تشدد کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کو اداکارہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ ہی خراب رہے ہیں کیونکہ ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔

اداکارہ پونم اس وقت اسپتال میں داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہے۔

Advertisement

اداکارہ پونم کے شکایت درج کروانے کے بعد ان کے شوہر کو گوا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی ووڈ انڈسٹری سے ہے وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہے جب پونم پانڈے نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی ہو۔

 گزشتہ برس 2020 میں بھی انہوں نے سیم کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکانے کے لئے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے سیم سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور سیم بومبے گزشتہ برس ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں شادی سے تین سال قبل سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version