Advertisement

فلم شوٹنگ کے دوران ہلاکتیں، ڈیوائن جانسن کا مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان

فلم شوٹنگ کے دوران گولی چلنے سے دو لوگوں کی ہلاکت کے بعد ہالی ووڈ اسٹار نے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوائن جانسن نے اعلان کیا ہے کہ میری پروڈکشن کمپنی مستقبل میں کبھی فلم شوٹنگ کے لئے اصل بندوق کا استعمال نہیں کرے گی۔

دی راک نے 20 اکتوبر کو فلم رسٹ کی شوٹنگ کے دوران اصلی پستول کی گولیاں چلنے سے دو افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور فلموں میں اصلی پستول کے استعمال کی مخالفت کردی۔

انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی سیریز کی شوٹنگ میں اب سے ربڑ کی بندوقیں استعمال کی جائیں گی اگر اُس میں اضافی اخراجات آئے تو وہ پروڈکشن کمپنی اپنی جیب سے ہی ادا کرے گی۔

راک نے کہا کہ فلم سیٹ پر ہلاک ہونے والی خاتون کو میں ذاتی طور پر جانتا تھا، مجھے اُن کے اہل خانے کے دکھ ، درد کا احساس ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شوٹنگ کے دوران 68 سالہ ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔

 اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا تو گولی 42 سالہ خاتون کو لگی جس سے وہ ہلاک ہوگئیں اور ہدایت کار بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے جو بعد میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version