Advertisement

کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق نئی خبریں سامنے آنے لگیں

کترینہ اور وکی کی شادی

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ 2 ماہ سے دعوے کئے جارہے ہیں۔

تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے ان خبروں پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ کترینہ اور وکی کی شادی اور ادا کی جانے والی رسومات کے حوالے سے قریبی ذرائع سے خبریں موصول ہورہی ہیں جس میں ان کی شادی کی تاریخ، جگہ، مہمانوں کی فہرست و دیگر چیزیں شامل ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کے قریبی دوستوں سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی شادی ماہ دسمبر میں ہوگی جس کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔

شادی کی تقریبات کے حوالے سے بھی مزید انکشافات میں متوقع تاریخییں بھی سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ان تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا اور یہ 9 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

Advertisement

علاوہ ازیں اس شادی سے متعلق دیگر خبروں میں شادی کی متعلقہ جگہ اور مہمانوں کی فہرست بھی شامل ہے جس میں پہلا نام وکی کوشل کی حالیہ فلم کے ڈائیریکٹر کا ہے۔

کترینہ اور وکی شادی کی تقریبات کے لئے راجھستان کے عالیشان ہوٹل میں بکنگ کرائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ٹہرانے کا مکمل انتظام بھی کیا گیا ہے جس کے لئے راجھستان کے 45 مختلف ہوٹلوں میں بکنگ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف کے قریبی دوست سلمان خان اپنی مصروفیات کے باعث اس شادی میں شرکت نہیں کرینگے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version