Advertisement

اداکار اکشے کمار کی میم نئے انداز میں وائرل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم سوریاونشی کے پروموشن کے لئے فلم ہیرا پھیری کے مشہور میم کو دوبارہ بنا کر شیئر کردیا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم سوریاونشی کی ریلیز کے لئے فلم ہیرا پھیری کے مشہور سائیڈ پوز میں انتظار کرتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سائیڈ والا سویگ۔

 ان کا یہ پوز فلم وریاونشی کی 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کا انتظار کرنے کے لئے ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنے مداحوں سے ان کے پسندید پوز میں ہیش ٹیگ (Waiting Pose For Sooryavanshi )کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنے کا بھی کہا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیرا پھیری کے مشہور سائیڈ پوز میں انتظار کرتے ہوئے اپنی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اکشے کمار اس وقت فلم سوریاونشی کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔

Advertisement

معروف بھارتی ہدایت کار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی جلوہ گرہوں گے۔

یہ فلم مارچ 2020 میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version