اداکارہ ثناء جاوید کی نئی سیلفی وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ثناء جاوید مغربی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
تصاویر میں اداکارہ کو اپنی سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی تھیں۔
ثناء جاوید اور پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال کے نکاح کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی مناسبت سے اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جیسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News