عروسی لباس میں ملبوس، عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ

پاکستانی نامور اداکارہ عائزہ خان جو کہ اپنی خوبصورتی اور باکمال اداکاری کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں۔
اداکارہ کے فوٹو شوٹس آئے دن سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں اور مداح بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہتے ہیں۔
گزشتہ روز بھی عائزہ خان نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو ہرے رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ اداکارہ کا عروسی جوڑے میں فوٹو شوٹ ہوا ہو بلکہ عائزہ خان کے اس نوعیت کے شوٹس کی فہرست خاصی لمبی ہے ۔
واضح رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News