Advertisement

بھارتی اداکارہ عرشی خان حادثے کا شکار، اسپتال منتقل کردیا گیا

بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ

بھارت کے متنازع ریلیٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکاہ عرشی خان حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرشی خان کی گاڑی نئی دلی میں حادثے کا شکار ہوگئی اور اس دوران انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ عرشی خان نئی دلی میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور وہیں سے واپسی آتے ہوئے شیوالک روڈ پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

خیال رہے عرشی خان ریلیٹی شو ’بگ باس‘ کے 11ویں سیزن کا حصہ تھیں اور گزشتہ سال ہونے والے 14وی سیزن میں انہوں نے بطور چیلنجز بگ باس ہاؤس میں انٹری دی تھی۔

عرشی خان کے خاندانی ذرائع نے بھی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عرشی خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ عرشی خان آج کل ریسلنگ سیکھنے میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ادکارہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بہت لگن کے ساتھ ریسلنگ سیکھ رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version