عائشہ عمر اور شعیب ملک کے بولڈ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

پاکستان کی نامور ماڈل عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ہیرو شعیب ملک ایک بار پھر اپنے نئے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں ماڈل عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کا ایک بولڈ فوٹو شوٹ ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
عائشہ عمر نے ان تصاویر کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پرشئیر کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اس فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
ان تصاویر کی وجہ سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس سے قبل عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کا ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ ہوا تھا جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا۔
کرکٹر شعیب ملک کو اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ماڈل عائشہ عمر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس کے انتخاب اور جرات مندانہ شخصیت کے لئے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن وہ اپنی پسند پر اتنا پراعتماد ہیں کہ وہ زیادہ تر مغربی اور جرات مندانہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔
دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اس فوٹو شوٹ کو انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے، مجھے عائشہ عمر کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔
اس سے پہلے بھی دونوں کو بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین کی طرف سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی وائرل تصاویر پر مزاحیہ جوابات اور تبصرے موصول ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News