زید علی کے بیٹے ازیان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے بیٹے ازیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
زید علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ازیان کو آواز نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
زید علی نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اذیان پہلی بار بولنے کی کوشش کررہا ہے۔
اُنہوں نے بیٹے کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر میرا دل خوشی سے جھوم اُٹھا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اس جوڑے نے ازیان علی زید رکھا ہے۔
انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News