Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ پر حملہ؛ اسپتال منتقل

تامل اداکارہ شالو چوراسیا موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکارہ شالو چوراسیا بھارتی شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز کے قریب رات کو پارک میں چہل قدمی کر رہی تھیں۔

 اسی دوران شالو چوراسیا سے ایک شخص موبائل و دیگر قیمتی سامان حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگا۔

اداکارہ نے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی تو چور نے ان پر حملہ کر دیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔

Advertisement

 حملے کے دوران اداکارہ کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس واقعے کے بعد اداکارہ کی شکایت پر بنجارہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت کے لئے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ثبوت حاصل کرلیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version