Advertisement

کترینہ کیف کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف  کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ رواں سال کے ماہ دسمبر میں شادی کرلیں گی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف دسمبر 2021 کے آغاز تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تمام رسومات کرائے پر لئے جانے والے گھر میں ادا کی جائیں گی لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی دعوت نامہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ اور وکی نے بہت سے پراجیکٹس سائن کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شادی بہت سادگی سے ہوگی ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد پراجیکٹس سے منسلک ہونے کی وجہ سے دونوں نے ہنی مون کا فوری پروگرام ملتوی کرکے شادی کے فوری بعد شوٹنگ پر جانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے معاملات کو تاحال خفیہ رکھا ہے اور اب تک کسی بھی شخص یا رشتے دار کو شادی کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ساتھ ہونے کی خبریں گزشتہ 2 سال سے ہیں لیکن اب  یہ جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں منسلک ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version