Advertisement

اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

لنڈسے لوہان

لنڈسے لوہان

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست بدر شمس کو جیون ساتھی چن کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی 2017 میں قرآن پاک پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں متعدد بار حجاب میں بھی دیکھا گیا جس سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے تاہم ہالی ووڈ اداکارہ نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

بعد ازاں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہیں اور قرآن پاک پڑھتے ہوئے سکون ملتا ہے تاہم انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔

لنڈسے لوہان نے یہ بھی کہا کہ وہ نہ صرف قرآن پاک پڑھتی ہیں بلکہ اپنے موبائل پر تلاوت سنتی بھی ہیں جس سے انہیں بہت زیادہ سکون ملتا ہے جب کہ انہوں نے روزہ رکھنے کی بھی کوشش کی۔

گزشتہ روز امریکی اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے قریبی مسلمان دوست بدر شمس کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا ’’میرا پیار، میری ، زندگی ، میری فیملی اور میرا مستقبل، بدر شمس۔

Advertisement

اداکارہ نے کیپشن میں انگوٹھی کی ایموجی بھی شیئر کی جب کہ تصاویر میں بھی انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی ہے جس سے یہی تاثر مل رہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دوست بدر شمس سے منگنی کرلی ہے۔

واضح رہے امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان اور دبئی کے بزنس مین بدرشمس کی پہلی ملاقات ایک میوزک کنسرٹ میں ہوئی تھی اور وہ گزشتہ دو سال سے ایک ساتھ تھے اور اب انہوں نے ہمیشہ کے لیے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version