ثانیہ مرزا نے نوجوان کو تھپڑ کیوں مارا؟ دیکھیں ویڈیو

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایک نوجوان کو تھپڑ مارا ہے۔
اس ویڈیو کو ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا ہے جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا “سیلف ڈیفنس” کرنے کے لئے ایک کھلونا ڈائنوسار ہاتھ میں لئے کھڑی ہیں اور ایک نوجوان ان کے سامنے ہاتھ سر پر رکھے ہوئے زمین پر بیٹھا ہے۔
ویڈیو میں وہ نوجوان کھلونا ڈائنوسار چھیننے کی ناکام کوشش کررہا ہے جس پر ٹینس اسٹار نے مسکراتے ہوئے اس کو تھپڑ دے مارا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار 15نومبر 1986میں ممبئی میں پیدا ہوئیں جبکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی اورولیمہ شعیب ملک کے نواحی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔
رواں ہفتے ثانیہ مرزا نے اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے جبکہ حیرانگی کی بات یہ ہے اس دن ان ان کی والدہ کی بھی سالگرہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

