Advertisement

اشنا شاہ نے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا

اشنا شاہ

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے دو روز قبل سفید شیر کے انتقال کے بعد کراچی کے چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کراچی کے چڑیا گھر کی کچھ مایوس کن تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کراتے ہوئے اشنا شاہ نے جانوروں کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس سے قبل بھی اداکارہ بہت مرتبہ کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کے حق کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں ۔

 

 

اسکے علاوہ سماجی کارکن شینیرا اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے چڑیا گھر کی انتظامیہ پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر جانوروں کا خیال نہیں رکھا جاسکتا ہے اور انہیں کھانا نہیں دے سکتے ہیں  تو اس جگہ کا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ فنڈز نہ ملنے کی صورت میں کنٹریکٹر نے جانوروں کی خوراک بند کردی تھی جس کی وجہ سے جانور بھوک سے نڈھال ہوگئے تھے۔

تاہم انتظامیہ سے معاملات طے ہوجانے کے بعد جانوروں کو خوراک دی جانے لگی ہے جو کہ ماہ دسمبر میں کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version