Advertisement

کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیں گی؟

بھارت کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں گردش میں ہیں اور ممکنہ طور پر اگلے ماہ یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا پہلے بھی بہت سے انکشافات کرچکا ہے جس میں کترینہ اور وکی کی شادی کی تاریخ، رسومات، ہنی مون کے حوالے سے باتیں  شامل ہیں۔

لیکن اس بار ایک اور بڑا انکشاف کیا گیا ہے جس میں شادی کے بعد کترینہ کا نام بدلنے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف، وکی کوشل سے شادی کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیں گی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کترینہ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘کے سیٹ پر ایک میٹنگ کے دوران انہیں مذاق میں ’KKK‘ یعنی کترینہ کیف کوشل کہہ کر متعارف کروایا گیا۔

Advertisement

تاہم، اس فیصلے کا انحصار کترینہ کیف پر ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرتی ہیں یا نہیں، اگر وہ اپنا نام تبدیل کریں گی تو فلم  ’ٹائیگر 3‘ کا کریڈیٹ دیتے ہوئے اداکارہ کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version