سلمان خان کی کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نا کرنے کی وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی ساتھ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کرینگے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں تھیں کہ سلمان خان کترینہ کی شادی کی خبروں سے افسردہ ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کی شادی میں بھی شرکت نہیں کرینگے۔
لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے اور اس کے مطابق اداکار اپنی فلموں کی شوٹنگ اور مصروفیات کے باعث کترینہ کی شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز ماہ دسمبر میں ہوگا اور ’پٹھان‘ فلم میں بھی ان کی اسپیشل اپیرئنس شامل ہے۔
کترینہ کیف خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے پرستاروں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

