والدہ کو سنبل کے انتقال کے بارے میں علم نہیں، بشریٰ انصاری

سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں ان کی والدہ کو علم نہیں ہے۔
اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ کافی حد تک اپنی بہن سنبل جیسی لگتی ہیں اس لئے وہ اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر کال کرتی ہیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ سنبل بات کر رہی ہے۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی والدہ کافی عرصے سےبہت بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اس لئے ہم نے انہیں سنبل کے انتقال کے بارے میں کچھ نہیں بتایا بلکہ انہیں کہا ہے کہ سنبل سان فرانسسکو گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے وہاں سے کوئی فلائٹ پاکستان نہیں آرہی ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یہ برداشت نہیں کرسکیں گی اوراگر وہ بچ بھی گئیں تو ہم ان کی تکلیف کو نہیں دیکھ پائیں گے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سنبل شاہد کا رواں سال مئی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔
اداکارہ سنبل شاہد کئی مشہور ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

