اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کیسے منائی؟

پاکستان کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنے بیٹے ریان تیمور کی چوتھی سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
عائزہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریان کی سالگرہ کی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ریان کا کیک بھی دیکھاجاسکتا ہے جس پر سالگرہ مبارک ریان لکھا ہوا ہے۔
تصاویر میں ریان کو سپرمین کے کوسٹیوم میں دیکھاجاسکتا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا میرا سپرمین۔
دوسری جانب اداکار دانش تیمور نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ریان کی تصاویر شئیر کی ہیں۔
اداکار نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ماشاءاللہ ،ریان چار سال کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

