Advertisement

اداکار سلمان فیصل کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اور اداکار سلمان فیصل کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

سلمان فیصل نے بتایا کہ اللّہ تعالیٰ نے اُنہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، جس کا نام اُنہوں نے چوہدری روہان سلمان رکھا ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کا چشم و چراغ آگیا ہے۔

واضح رہے کہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل کی شادی دو سال قبل نیہا ملک سے ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی طلاق کے حوالے سے خبریں زیرِگردش تھیں جس کے بعد سلمان فیصل نے ان تمام خبروں کی تردید کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version