ثانیہ بھابھی کی ٹک ٹاک ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیگم اور پاکستانی عوام کی بھابھی ثانیہ مرزا کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ پیروڈی کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔
اس ویڈیو میں ثانیہ بھابھی نے شعیب ملک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں گھر کی مرغی قرار دیا ہے۔
ثانیہ بھابھی کی اس ویڈیو پر مداحوں سمیت بھارتی ڈائریکٹر فرح خان نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ کہا ہے۔
یاد رہے کہ ثانہ مرزا اور فرح خان بہت قریبی دوست ہیں اور اس بات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا۔
اسکے علاوہ بھی ثانیہ مرزا کے مداحوں نے ان کی اداکارانہ صلاحتیوں کو سراہا ہے اور پونم نامی ایک خاتون نے کہا ہے کہ ’سب کی ایک ہی کہانی‘۔
خیال رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

