اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل نے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔
حال ہی میں عالیہ کی ہم شکل سیلسٹی بیراگے نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہینڈل کرنے والی بلاگر جن کے تقریباً 36000 فولوورز ہیں۔
سیلسٹی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ عالیہ بھٹ سے کس حد تک مماثلت رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی انسٹاگرام بلاگر کے کافی چرچے ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے ہم شکل کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں جن میں ایشوریا رائے، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، مہوش حیات اور عائزہ خان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News