Advertisement

فاطمہ ثناء نئی فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی؟

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ اپنی نئی فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

اداکار وکی کوشل نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ، سانیا ملہوترا اور ہدایتکار میگھنا گلزار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے لئے بہت خاص دن ہے کیونکہ ہم اپنے ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ اس کے علاوہ ہم اپنی نامور خواتین سانیا ملہوترا کو سِلو مانیک اور فاطمہ ثناء شیخ کا بحیثیت محترمہ اندرا گاندھی اپنی سام بہادر فیملی میں خیرمقدم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم سام بہادر  ایک فیلڈ مارشل سام ہرمس جی فرامجی جمشید جی مانیکشا کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں سام مانیکشا اور سام بہادر کے نام سے بھی جانا جاتا ہےاور فلم کا یہ مرکزی کردار اداکار وکی کوشل ادا کریں گے جبکہ اداکارہ سانیا ملہوترا سلو مانیک شا اور فیلڈ مارشل سام بہادر کی اہلیہ فاطمہ ثنا شیخ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version