Advertisement

شاہد کپور کو معروف بھارتی اداکارہ نے زوردار تھپڑ دے مارا

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے زوردار تھپڑ مار دیا۔

اداکارہ مرونل ٹھاکر نے فلم جرسی کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک واقعہ شیئر کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم میں ایک سین ہے جس میں انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنا تھا اور وہ ڈر رہی تھیں کہ کہیں زور سے نہ لگ جائے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہد نے کہا کہ میں خود یہ چاہتا ہوں تم مجھے زور سے تھپڑ مارو اور پھر میں نے شاہد کو تھپڑ ماردیا اور اس طرح ہدایت کار گوتم تنانور اس سین کو فلمانے میں  کامیاب ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم جرسی کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔

جرسی کی ٹیم کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز کے مطابق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تھیٹرز پر ریلیز کو ملتوی کردیں۔

گوتم تینانوڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی جرسی اس سے قبل تلگو زبان میں بن چکی ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکار نانی نے کیا تھا جبکہ تلگو فلم کی ڈائریکشن بھی گوتم تینانوڑی ہی نے دی تھی۔

اس نئی فلم میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکارہ مرونل ٹھاکر  شاہد کپور کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم جرسی کو 31 دسمبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہونا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version