فلک مجھے ہر کام میں بہت سپورٹ کرتے ہیں، سارہ خان

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کی جانب سے ملنے والے سپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلک شبیر انہیں ہر کام کے لئے آزادی دیتے ہیں اور آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میرا شوہر ہوتا ہے اور میں ہوتی ہوں لیکن وہ کبھی مجھے آگے بڑھنے سے نہیں روکتے بلکہ ہر کام میں ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی صلاحیتوں اور کام کے حوالے سے شوق کو سمجھتے ہیں اور فلک کا سپورٹ میری سب سے بڑی طاقت ہے۔
سارہ خان نے کہا ہے کہ یہ میری دعا ہے کہ ہر لڑکی کو اللہ فلک جیسا ہی شوہر دے جو ان کو سمجھے، سپورٹ کرے اور اس کی حوصلہ افزائی کرے۔
خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل ان کے ہاں ایک ننھی پری کی پیدائش بھی ہوئی ہے جس کا نام عالیانہ رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News