Advertisement

ارسلان اسد بٹ اور اداکارہ اسرا بیلگیچ جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے

پاکستانی اداکار ارسلان اسد بٹ اور دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

ارسلان اسد بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکار کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارسلان بٹ کے ہمراہ تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی موجود ہیں۔

ارسلان بٹ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ وہ جلد اسرا بیلگیچ کے ہمراہ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرا بیلگیچ کے ہمراہ کام کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔

اداکار نے کہا کہ اسرا بیلگیچ واقعی بہت ہی شائستہ اور باصلاحیت لڑکی ہیں، میں نے سیٹ پر اسرا کی صحبت سے لطف اٹھایا۔

Advertisement

ارسلان بٹ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرا کو پاکستان میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ارسلان اسد بٹ کی جانب سے اس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں گئیں ۔

ارسلان بٹ ایک پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں ،وہ شاندار اداکاری کی مہارت کے ساتھ ایک دلکش شخصیت کے مالک بھی ہیں۔

 انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ماڈلنگ سے کیا جبکہ اداکاری کیرئیر کا آغاز 2014 میں ڈرامہ ڈھول بجنے لگا سے کیا اور 2018 میں سپر ہٹ فلم پرواز ہے جنون میں بڑے پردے پر پرفارم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Next Article
Exit mobile version