اداکارہ کترینہ نے شادی کے بعد اپنی پہلی کرسمس کیسے منائی؟

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی کرسمس اپنے شوہر اداکار وکی کوشل کے ساتھ منائی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنے شوہر وکی کوشل کے گلے لگی ہوئی ہیں اور دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا میری کرسمس اور اس ہی کے ساتھ ہرے رنگ کے دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب اداکار وکی کوشل نے بھی یہ تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔
اس تصویر کو ان دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے کام پر واپسی کا دوبارہ سے آغاز کیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کترینہ کیف سفید شرٹ اور نیلی جینس میں ملبوس اپنے ڈائریکٹر کے ساتھ کھڑی تھیں۔
واضح رہے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع سکس سینس فورٹ بروارا میں ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News