غلاف کعبہ کی تیاری میں ثناء خان بھی حصہ دار بن گئیں

دین کی خاطر شوبز انڈسٹری اور اپنے کیریئر کی اونچائیوں کو ٹھکرا نے والی ثناء خان اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے گئی ہوئیں ہیں۔
ثناء خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمرے پر روانگی اور حرم میں موجودگی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس دوران انہوں نے اپنی تمام عبادت کو بھی اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ مکمل کیا ہے جس کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔
اسکے علاوہ ثناء خان کو اللہ نے وہ شرف بخشا ہے جو ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء خان غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ دار شمار ہوئیں ہیں اور یہ بہت خوش نصیبی کی بات ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ اللہ نے میرے نصیب میں یہ سب لکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News