سلمان خان نے سدھارتھ شکلا کی یاد میں کیا کہا؟

بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار سدھارتھ شکلا کچھ عرصہ قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
سدھارتھ شکلا کی موت پوری شوبز انڈسٹری کے لئے ایک ناقابل یقین واقعہ ثابت ہوئی تھی اور ہر ایک آنکھ نم ہوئی تھی۔
آج سدھارتھ شکلا کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار سلمان خان نے ایک ان کے لئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ان کی سالگرہ کے موقع پر سلمان خان نے کہا ہے کہ ’سدھارتھ، تم ہمیں بہت جلدی چھوڑ کر چلے گئے ہو لیکن ہم سب تمہیں بہت یاد کرتے ہیں۔‘
سلمان خان نے مزید کہا ہے کہ ’سدھارتھ شکلا کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا ہے۔
دوسری جانب سدھارتھ شکلا کی سب سے قریبی دوست شہناز گل نے بھی ان کی یاد میں ایک خوبصورت تصویر جاری کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا نے بھارتی ٹی وی شو بگ باس 13 کے ونر کا خطاب بھی حاصل کیا تھا جبکہ انہوں نے بھارتی ڈراموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں بھی خوب نام کمایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

