کترینہ اور وکی کی شاہانہ انداز میں ہونے والی شادی میں کتنا خرچہ ہوا؟ جانیے

رواں ماہ کی 9 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کرینہ کیف کی شادی مکمل طور پر شاہانہ انداز میں انجام پائی تھی۔
یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی تھی اور کسی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے بھی شادی کی تمام تر رسومات کے بعد اپنے سوشل اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کر کے اپنی اور وکی کی شادی کے حوالے تصدیق کی تھی۔
اس شادی کے حوالے سے مداحوں کا خیال ہے کہ اس میں بہت زیادہ خرچہ آیا ہوگا لیکن ایسا بلکل نہیں ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق اس شادی میں کل لاگت 40 ملین کی آئی ہے۔
کترینہ نے اپنی شادی میں جو جوڑا پہنا تھا 1.7 ملین کا تھا جبکہ ان کی منگنی کی انگوٹھی 7 لاکھ کی تھی۔
اس شادی میں صرف 120 افراد نے شرکت کی تھی جس کی تقریبات صرف 3 دن جاری رہی تھیں اور چوتھے روز سب اپنے سفر پر روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بالی کی مہگی شادیوں میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کا شمار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

