Advertisement

ماہرہ خان اب بھی اپنے سابقہ شوہر سے رابطے میں ہیں؟

ماہرہ خان

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ شوہر سے اب بھی رابطے میں اور ان سے گہرا تعلق بھی ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ جہاں ازلان کی خوشی اور دیگر معاملات کی بات آتی ہے تو میں، میری فیملی اور میرے سابقہ شوہر سب ایک ہی پیچ پر نظر آتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ ازلان کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی اونچ نیچ نہیں ہونے دینا چاہتی ہیں اس لئے وہ ہمیشہ سب سے رابطے میں رہتی ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنی اولاد کی خاطر بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور خاص طور پر ایک ماں کے لئے آگے بڑھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابقہ سسرال والوں سے میرے تعلقات بہت اچھے ہیں کیونکہ میں اسی گھر میں بڑی ہوئی اور پرورش پائی ہے ۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ علیحدگی کے باوجود بھی دونوں جگہ سے میرے بیٹے کو بھرپور توجہ اور پیار ملتا ہے اور صرف اس کی خوشی کی خاطر ہم سب اپنے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے کوئی کڑواہٹ نہیں رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version