ناصر خان جان کو سسر نے مہنگا ترین تحفہ دے دیا

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کو ان کے سسر نے مہنگا ترین تحفہ دے دیا۔
ناصر خان جان کا شمار سوشل میڈیا کے مقبول اسٹارز میں ہوتا ہے کیوں کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں جانے جاتے ہیں۔
ناصر کی مزاحیہ ویڈیوز پر کئی صارفین کے تبصرے ہوتے ہیں جن میں ملا جلا رد عمل ہوتا ہے۔
کئی ان کی ویڈیوز کو بے حد پسند کرتے ہیں تو کئی انہیں سوشل میڈیا پر بس ایک مذاق ہی تصور کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹار نے اگست میں شادی بھی کی تھی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جہاں وہ ایک کمرے میں اپنی دلہن کے ساتھ موجود ہیں۔
ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کئی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کئی صارفین نے انہیں مبارک باد دی۔
گزشتہ روز ناصر خان جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موٹر سائیکل سے اتر کر برابر میں کھڑی سوک کار کی طرف جارہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری نئی سوک کار میرے سسر کی طرف سے تحفے میں دی گئی۔
My new civic Gifted by my Father in law pic.twitter.com/vGFO3nxqoQ
— Nasir Khan Jan (@NKJModel) December 22, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News