Advertisement

عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت

پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔

عمران عباس نے اس خبر کا اعلان انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دیا تھا۔

انہوں نے اپنی والدہ کا پاؤں چومتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی تھی۔

اداکار کی اس پوسٹ کو پڑھتے ہی ان کے لاکھوں مداح غمگین ہوگئے اور اس ہی کے ساتھ  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی والدہ کے لئے اگلے جہان کے سفر کے لئے دعائیں کیں ۔

اداکارہ مشال خان کا لکھنا تھا کہ وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ، آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔

Advertisement

اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔

دوسری جانب سجل علی نے لکھا کہ عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔

عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل اور صرحا اصغر سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ پیغام بھی جاری کیا تھا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میں اپنی ماں کے پاؤں اب نہیں چوم سکوں گا کیونکہ آج میں نے اپنی ماں، اپنی جنت کو کھو دیا ہے۔

Advertisement

اداکار نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ 2 سال قبل اسی دن میں نے اپنے والد کو کھویا تھا اور آج میری ماں بھی مجھے چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔

Advertisement

عمران عباس نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کا سب کچھ ان کی ماں ہیں جن سے وہ بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سورۃ فاتحہ پڑھنے اور دعائے مغفرت کرنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version