کترینہ اور وکی کا اپنے چاہنے والوں کے لئے پیار بھرا پیغام

بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی کترینہ اور وکی نے اپنے تمام تر چاہے والوں کے لئے ایک پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے جو کہ ایک کارڈ پر تحریر ہے۔
یہ پیغام کترینہ اور وکی نے اپنے چاہنے والوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان تمام لوگوں کے لئے جاری کیا ہے جن کی شادی میں شرکت ممکن نہیں تھی۔
یہ پیغام ہاتھ سے لکھا گیا ہے اور موصول ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکی اور کترینہ نے خود اسے لکھا ہے۔
اس پیغام میں وکی اور کترینہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کا ذکر کیا ہے اور ساتھ ہی زیادہ لوگوں کو دعوت نا دینے پر معذرت بھی کی ہے۔
اسکے علاوہ بھی ایک پیغام جاری کیا گیا ہے لیکن وہ ان تمام لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کی تھی۔
اس پیغام میں انہوں نے اپنی شادی میں شریک ہونے والے تمام عزیز و اقارب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ شادی والے دن تمام تقریبات کے بعد جے پور میں ان کے ہوٹل کے باہر موجود تمام لوگوں کے لئے خصوصی طور پر مٹھائیاں بھجوائی گئیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

