Advertisement

ثناء خان شوہر کے ساتھ عُمرے کیلئے روانہ

گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں ہیں۔

ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر کے ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہی ہیں۔

ثناء خان نے لکھا کہ یہ نکاح کے بعد ہمارا سب سے خوبصورت سفر ہے ،کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب کعبہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی۔

گزشتہ دنوں ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے شوہر انس سید کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد  دی تھی۔

انہوں نے یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام تحریر کیا اور کہا کہ میں آپ کے لئے ایسے ہی دعا کرتی ہوں جیسے میں اپنے لئے کرتی ہوں کیونکہ میں جو اپنے لئے چاہتی ہوں وہی آپ کے لئے بھی چاہتی ہوں۔

Advertisement

ثناء خان نے لکھا کہ آپ مجھے اللّٰہ کے نزدیک لے جاتے ہیں گناہوں کے قریب نہیں، آپ بہت اچھے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا  تھا کہ وہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version