اداکارہ حبا بخاری نے آریزاحمد کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کردیا

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے باقاعدہ طور پر اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کردیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آریز احمد کے ساتھ اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا ہے۔
اس پوسٹ میں اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔
انہوں نے اس پوسٹ میں آریز احمد سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ انشاء اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کے اعلان کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر بھی آتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News